info@themuslim360.com +92 51 4862317

سُوْرَۃُ الإِنْفِطَار

Surah Infitar

Read Surah Infitar or Listen Audio Surah Infitar - It is the 82 Surah in the Quran with 19 verses, you can read full Surah Infitar online. The surah's position in the Quran in Juz 30 and it is called Makki Sura. . . Read more

Voice: Dr Asrar Ahmed

Surah Infitar Ayat 1 to 19

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

جب آسمان پھٹ جائے گا ‏﴿ 1﴾ ‏ اور جب تارے جھڑ پڑیں گے ‏﴿ 2﴾ ‏ اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے ‏﴿ 3﴾ ‏ اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی ‏﴿ 4﴾ ‏ تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا ‏﴿ 5﴾ ‏ اے انسان تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے باب میں کس چیز نے دھوکا دیا ‏﴿ 6﴾ ‏ (وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا ‏﴿ 7﴾ ‏ اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا ‏﴿ 8﴾ ‏ مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو ‏﴿ 9﴾ ‏ حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں ‏﴿ 10﴾ ‏ عالی قدر (تمہاری باتوں کے) لکھنے والے ‏﴿ 11﴾ ‏ جو تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں ‏﴿ 12﴾ ‏ بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے۔ ‏﴿ 13﴾ ‏ اور بدکردار دوزخ میں ‏﴿ 14﴾ ‏ (یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے ‏﴿ 15﴾ ‏ اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے ‏﴿ 16﴾ ‏ اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟ ‏﴿ 17﴾ ‏ پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟ ‏﴿ 18﴾ ‏ جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا ‏﴿ 19﴾ ‏

More Suarh Tafseer

83
Surah Mutaffifin

The Defrauding

84
Surah Inshiqaq

The Sundering

85
Surah Buruj

The Mansions of the Stars

86
Surah Tariq

The Nightcommer

87
Surah Ala

The Most High

88
Surah Ghashiya

The Overwhelming