info@themuslim360.com +92 51 4862317

سُوْرَۃُ البُرُوج

Surah Buruj

Read Surah Buruj or Listen Audio Surah Buruj - It is the 85 Surah in the Quran with 22 verses, you can read full Surah Buruj online. The surah's position in the Quran in Juz 30 and it is called Makki Sura. . . Read more

Voice: Dr Asrar Ahmed

Surah Buruj Ayat 1 to 22

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

آسمان کی قسم جس میں برج ہیں ‏﴿ 1﴾ ‏ اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے ‏﴿ 2﴾ ‏ اور حاضر ہونے والے کی اور جو اس کے پاس حاضر کیا جائے اسکی ‏﴿ 3﴾ ‏ کہ خندقوں (کے کھودنے) والے ہلاک کر دیئے گئے ‏﴿ 4﴾ ‏ (یعنی) آگ (کی خندقیں) جس میں ایندھن (جھونک رکھا) تھا ‏﴿ 5﴾ ‏ جب کہ وہ ان (کے کناروں) پر بیٹھے ہوئے تھے ‏﴿ 6﴾ ‏ اور جو (سختیاں) اہل ایمان پر کر رہے تھے ان کو سامنے دیکھ رہے تھے ‏﴿ 7﴾ ‏ ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے ‏﴿ 8﴾ ‏ وہی جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے۔ اور خدا ہر چیز سے واقف ہے ‏﴿ 9﴾ ‏ جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا (اور) عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا ‏﴿ 10﴾ ‏ (اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہ ہی بڑی کامیابی ہے ‏﴿ 11﴾ ‏ بےشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بڑی سخت ہے ‏﴿ 12﴾ ‏ وہی پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ (زندہ) کرے گا ‏﴿ 13﴾ ‏ اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے ‏﴿ 14﴾ ‏ عرش کا مالک بڑی شان والا ‏﴿ 15﴾ ‏ جو چاہتا ہے کر دیتا ہے ‏﴿ 16﴾ ‏ بھلا تم کو لشکروں کا حال معلوم ہوا ہے ‏﴿ 17﴾ ‏ (یعنی) فرعون اور ثمود کا ‏﴿ 18﴾ ‏ لیکن کافر (جان بوجھ کر) تکذیب میں (گرفتار) ہیں ‏﴿ 19﴾ ‏ اور خدا (بھی) ان کو گردا گرد سے گھیرے ہوئے ہے ‏﴿ 20﴾ ‏ (یہ کتاب ہزل و بطلان نہیں) بلکہ یہ قرآن عظیم الشان ہے ‏﴿ 21﴾ ‏ لوح محفوظ میں (لکھا ہوا) ‏﴿ 22﴾ ‏

More Suarh Tafseer

86
Surah Tariq

The Nightcommer

87
Surah Ala

The Most High

88
Surah Ghashiya

The Overwhelming

89
Surah Fajr

The Dawn

90
Surah Balad

The City

91
Surah Shams

The Sun