سُوْرَۃُ الفَاتِحَة
Surah Fatiha
Read or Listen Audio Surah Fatiha Online. Surah Fatiha (The Opener) is the first Surah of the Holy Quran, consists of 7 verses. Surah Fatiha was revealed in the city of Makka so it is called “Makki” Surat.
Sura / Chapter
Juz
Verse
Translation
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿ 2﴾ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ ﴿ 3﴾ مَـٰلِكِ يَوْمِ ٱلدِّينِ ﴿ 4﴾ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ﴿ 5﴾ ٱهْدِنَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ ﴿ 6﴾ صِرَٰطَ ٱلَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ ٱلْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا ٱلضَّآلِّينَ ﴿ 7﴾
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے ﴿ 2﴾ بڑا مہربان نہایت رحم والا ﴿ 3﴾ انصاف کے دن کا حاکم ﴿ 4﴾ (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ﴿ 5﴾ ہم کو سیدھے رستے چلا ﴿ 6﴾ ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے ﴿ 7﴾