info@themuslim360.com +92 51 4862317

سُوْرَۃُ الأَعْلَىٰ

Surah Ala

Read Surah Ala or Listen Audio Surah Ala - It is the 87 Surah in the Quran with 19 verses, you can read full Surah Ala online. The surah's position in the Quran in Juz 30 and it is called Makki Sura. . . Read more

Voice: Dr Asrar Ahmed

Surah Ala Ayat 1 to 19

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

(اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو ‏﴿ 1﴾ ‏ جس نے (انسان کو) بنایا پھر (اس کے اعضاء کو) درست کیا ‏﴿ 2﴾ ‏ اور جس نے (اس کا) اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا ‏﴿ 3﴾ ‏ اور جس نے چارہ اگایا ‏﴿ 4﴾ ‏ پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا کر دیا ‏﴿ 5﴾ ‏ ہم تمہیں پڑھا دیں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے ‏﴿ 6﴾ ‏ مگر جو خدا چاہے۔ وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی ‏﴿ 7﴾ ‏ ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے ‏﴿ 8﴾ ‏ سو جہاں تک نصیحت (کے) نافع (ہونے کی امید) ہو نصیحت کرتے رہو ‏﴿ 9﴾ ‏ جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصیحت پکڑے گا ‏﴿ 10﴾ ‏ اور (بےخوف) بدبخت پہلو تہی کرے گا ‏﴿ 11﴾ ‏ جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا ‏﴿ 12﴾ ‏ پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا ‏﴿ 13﴾ ‏ بے شک وہ مراد کو پہنچ گیا جو پاک ہوا ‏﴿ 14﴾ ‏ اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا ‏﴿ 15﴾ ‏ مگر تم لوگ تو دنیا کی زندگی کو اختیار کرتے ہو ‏﴿ 16﴾ ‏ حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے ‏﴿ 17﴾ ‏ یہ بات پہلے صحیفوں میں (مرقوم) ہے ‏﴿ 18﴾ ‏ (یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں ‏﴿ 19﴾ ‏

More Suarh Tafseer

88
Surah Ghashiya

The Overwhelming

89
Surah Fajr

The Dawn

90
Surah Balad

The City

91
Surah Shams

The Sun

92
Surah Lail

The Night

93
Surah Duha

The Morning Hours