info@themuslim360.com +92 51 4862317

سُوْرَۃُ اللَّيْل

Surah Lail

Read Surah Lail or Listen Audio Surah Lail - It is the 92 Surah in the Quran with 21 verses, you can read full Surah Lail online. The surah's position in the Quran in Juz 30 and it is called Makki Sura. . . Read more

Voice: Dr Asrar Ahmed

Surah Lail Ayat 1 to 21

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

رات کی قسم جب (دن کو) چھپالے ‏﴿ 1﴾ ‏ اور دن کی قسم جب چمک اٹھے ‏﴿ 2﴾ ‏ اور اس (ذات) کی قسم جس نے نر اور مادہ پیدا کیے ‏﴿ 3﴾ ‏ کہ تم لوگوں کی کوششں طرح طرح کی ہے ‏﴿ 4﴾ ‏ تو جس نے (خدا کے رستے میں مال) دیا اور پرہیز گاری کی ‏﴿ 5﴾ ‏ اور نیک بات کو سچ جانا ‏﴿ 6﴾ ‏ اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے ‏﴿ 7﴾ ‏ اور جس نے بخل کیا اور بےپروا بنا رہا ‏﴿ 8﴾ ‏ اور نیک بات کو جھوٹ سمجھا ‏﴿ 9﴾ ‏ اسے سختی میں پہنچائیں گے ‏﴿ 10﴾ ‏ اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا ‏﴿ 11﴾ ‏ ہمیں تو راہ دکھا دینا ہے ‏﴿ 12﴾ ‏ اور آخرت او ردنیا ہماری ہی چیزیں ہیں ‏﴿ 13﴾ ‏ سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کر دیا ‏﴿ 14﴾ ‏ اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہے ‏﴿ 15﴾ ‏ جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا ‏﴿ 16﴾ ‏ اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے) بچا لیا جائے گا ‏﴿ 17﴾ ‏ جو مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو ‏﴿ 18﴾ ‏ اور (اس لیے) نہیں (دیتا کہ) اس پر کسی کا احسان (ہے) جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے ‏﴿ 19﴾ ‏ بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے ‏﴿ 20﴾ ‏ اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا ‏﴿ 21﴾ ‏

More Suarh Tafseer

93
Surah Duha

The Morning Hours

94
Surah Shuara

The Relief

95
Surah Tin

The Fig

96
Surah Alaq

The Clot

97
Surah Qadr

The Power

98
Surah Bayyinah

The Clear Proof