info@themuslim360.com +92 51 4862317

سُوْرَۃُ العَلَق

Surah Alaq

Read Surah Alaq or Listen Audio Surah Alaq - It is the 96 Surah in the Quran with 19 verses, you can read full Surah Alaq online. The surah's position in the Quran in Juz 30 and it is called Makki Sura. . . Read more

Voice: Dr Asrar Ahmed

Surah Alaq Ayat 1 to 19

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

(اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا ‏﴿ 1﴾ ‏ جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا ‏﴿ 2﴾ ‏ پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے ‏﴿ 3﴾ ‏ جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا ‏﴿ 4﴾ ‏ اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا ‏﴿ 5﴾ ‏ مگر انسان سرکش ہو جاتا ہے ‏﴿ 6﴾ ‏ جب کہ اپنے تیئں غنی دیکھتا ہے ‏﴿ 7﴾ ‏ کچھ شک نہیں کہ (اس کو) تمہارے پروردگار ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے ‏﴿ 8﴾ ‏ بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے ‏﴿ 9﴾ ‏ (یعنی) ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھنے لگتا ہے ‏﴿ 10﴾ ‏ بھلا دیکھو تو اگر یہ راہِ راست پر ہو ‏﴿ 11﴾ ‏ یا پرہیز گاری کا حکم کرے (تو منع کرنا کیسا) ‏﴿ 12﴾ ‏ اور دیکھو تو اگر اس نے دین حق کو جھٹلایا اور اس سے منہ موڑا (تو کیا ہوا) ‏﴿ 13﴾ ‏ کیااس کو معلوم نہیں کہ خدا دیکھ رہا ہے ‏﴿ 14﴾ ‏ دیکھو اگر وہ باز نہ آئے گا تو ہم (اس کی) پیشانی کے بال پکڑ گھسیٹیں گے ‏﴿ 15﴾ ‏ یعنی اس جھوٹے خطاکار کی پیشانی کے بال ‏﴿ 16﴾ ‏ تو وہ اپنے یاروں کی مجلس کو بلالے ‏﴿ 17﴾ ‏ ہم بھی اپنے موکلانِ دوزخ کو بلا لیں گے ‏﴿ 18﴾ ‏ دیکھو اس کا کہا نہ ماننا اور قربِ (خدا) حاصل کرتے رہنا ‏﴿ 19﴾ ‏

More Suarh Tafseer

97
Surah Qadr

The Power

98
Surah Bayyinah

The Clear Proof

99
Surah Zalzalah

The Earthquake

100
Surah Adiyat

The Courser

101
Surah Qariah

The Calamity

102
Surah Takathur

The Rivalry in world increase