سُوْرَۃُ الهُمَزَة
Surah Humazah
Read or Listen Audio Surah Humazah Online. Surah Humazah (The Traducer) is the 104th Surah of the Holy Quran, consists of 9 verses. Surah Humazah was revealed in the city of Makka so it is called “Makki” Surat.
Voice: Abd-Ur Rahman As-Sudais & Su'ood As-Shuraim
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے ﴿ 1﴾ جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے ﴿ 2﴾ (اور) خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا ﴿ 3﴾ ہر گز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا ﴿ 4﴾ اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے؟ ﴿ 5﴾ وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے ﴿ 6﴾ جو دلوں پر جا لپٹے گی ﴿ 7﴾ (اور) وہ اس میں بند کر دیئے جائیں گے ﴿ 8﴾ (یعنی آگ کے) لمبے لمبے ستونوں میں ﴿ 9﴾