سُوْرَۃُ التِّين
Surah Tin
Read or Listen Audio Surah Tin Online. Surah Tin (The Fig) is the 95th Surah of the Holy Quran, consists of 8 verses. Surah Tin was revealed in the city of Makka so it is called “Makki” Surat.
Voice: Abd-Ur Rahman As-Sudais & Su'ood As-Shuraim
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
انجیر کی قسم اور زیتون کی ﴿ 1﴾ اور طور سینین کی ﴿ 2﴾ اور اس امن والے شہر کی ﴿ 3﴾ کہ ہم نے انسان کو بہت اچھی صورت میں پیدا کیا ہے ﴿ 4﴾ پھر (رفتہ رفتہ) اس (کی حالت) کو (بدل کر) پست سے پست کر دیا ﴿ 5﴾ مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انکے لیے بےانتہا اجر ہے ﴿ 6﴾ تو (اے آدم زاد) پھر تو جزا کے دن کو کیوں جھٹلاتا ہے؟ ﴿ 7﴾ کیا خدا سب سے بڑا حاکم نہیں ہے؟ ﴿ 8﴾