info@themuslim360.com +92 51 4862317

سُوْرَۃُ الضُّحَىٰ

Surah Duha

Read or Listen Audio Surah Duha Online. Surah Duha (The Morning Hours) is the 93th Surah of the Holy Quran, consists of 11 verses. Surah Duha was revealed in the city of Makka so it is called “Makki” Surat.

Voice: Abd-Ur Rahman As-Sudais & Su'ood As-Shuraim

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

آفتاب کی روشنی کی قسم ‏﴿ 1﴾ ‏ اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے ‏﴿ 2﴾ ‏ کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ (تم سے) ناراض ہوا ‏﴿ 3﴾ ‏ اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے ‏﴿ 4﴾ ‏ اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے ‏﴿ 5﴾ ‏ بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی) ‏﴿ 6﴾ ‏ اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا ‏﴿ 7﴾ ‏ اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا ‏﴿ 8﴾ ‏ تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا ‏﴿ 9﴾ ‏ اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا ‏﴿ 10﴾ ‏ اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا ‏﴿ 11﴾ ‏