سُوْرَۃُ البَيِّنَة
Surah Bayyinah
Read or Listen Audio Surah Bayyinah Online. Surah Bayyinah (The Clear Proof) is the 98th Surah of the Holy Quran, consists of 8 verses. Surah Bayyinah was revealed in the city of Madina so it is called “Madni” Surat.
Voice: Abd-Ur Rahman As-Sudais & Su'ood As-Shuraim
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
جو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک وہ (کفر سے) باز رہنے والے نہ تھے جب تک ان کے پاس کھلی دلیل (نہ) آتی ﴿ 1﴾ (یعنی) خدا کے پیغمبر جو پاک اوراق پڑھتے ہیں ﴿ 2﴾ جن میں (مستحکم) آیتیں لکھی ہوئی ہیں ﴿ 3﴾ اور اہل کتاب جو متفرق (و مختلف) ہوئے ہیں تو دلیل واضح آنے کے بعد (ہوئے ہیں) ﴿ 4﴾ اور ان کو حکم تو یہی ہوا تھا کہ اخلاص عمل کے ساتھ خدا کی عبادت کریں (اور) یکسو ہو کراورنماز پڑھیں اور زکوٰة دیں اور یہی سچا دین ہے ﴿ 5﴾ جو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک وہ دوزخ کی آگ میں پڑیں گے (اور) ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ یہ لوگ سب مخلوق سے بدتر ہیں ﴿ 6﴾ (اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ تمام خلقت سے بہتر ہیں ﴿ 7﴾ ان کا صلہ ان کے پروردگار کے ہاں ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ابدالاباد ان میں رہیں گے۔ خدا ان سے خوش اور وہ اس سے خوش۔ یہ (صلہ) اس کے لیے ہے جو اپنے پروردگار سے ڈرتا رہا ﴿ 8﴾