info@themuslim360.com +92 51 4862317

سُوْرَۃُ البَلَد

Surah Balad

Read or Listen Audio Surah Balad Online. Surah Balad (The City) is the 90th Surah of the Holy Quran, consists of 20 verses. Surah Balad was revealed in the city of Makka so it is called “Makki” Surat.

Voice: Abd-Ur Rahman As-Sudais & Su'ood As-Shuraim

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم ‏﴿ 1﴾ ‏ اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو ‏﴿ 2﴾ ‏ اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم ‏﴿ 3﴾ ‏ کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے ‏﴿ 4﴾ ‏ کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا ‏﴿ 5﴾ ‏ کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا ‏﴿ 6﴾ ‏ کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں ‏﴿ 7﴾ ‏ بھلا ہم نےاس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟ ‏﴿ 8﴾ ‏ اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیئے) ‏﴿ 9﴾ ‏ (یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے ‏﴿ 10﴾ ‏ مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا ‏﴿ 11﴾ ‏ اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے؟ ‏﴿ 12﴾ ‏ کسی (کی) گردن کا چھڑانا ‏﴿ 13﴾ ‏ یا بھوک کے دن کھانا کھلانا ‏﴿ 14﴾ ‏ یتیم رشتہ دار کو ‏﴿ 15﴾ ‏ یا فقیر خاکسار کو ‏﴿ 16﴾ ‏ پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے ‏﴿ 17﴾ ‏ یہی لوگ صاحب سعادت ہیں ‏﴿ 18﴾ ‏ اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں ‏﴿ 19﴾ ‏ یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے ‏﴿ 20﴾ ‏